پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 ستمبر تک مزید توسیع کر دی ہے اور اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام بھارتی ائیر لائنز، لیز پر حاصل کردہ طیارے اور بھارتی شہریوں کی ملکیت یا آپریٹ ہونے والے کمرشل اور فوجی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی پابندی نافذ العمل ہے۔
یہ پابندی پاکستانی وقت کے مطابق 24 ستمبر کی صبح 04:59 بجے تک عائد رہے گی۔




