سپریم کورٹ کے تحریری احکامات ملنے پر شفاء انٹرنیشنل اسپتال لے جایا جائے گا، جیل ذرائع
جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج ہی اسلام آباد کے نجی اسپتال شفاء انٹرنیشنل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ عمران خان آئندہ سماعت تک اسپتال میں رہیں گے۔ یاد رہے کہ عدالت نے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کی ہے جس کا مطلب ہے کہ عمران خان تقریباً ایک مہنیہ شفاء انٹرنیشل اسپتال رہیں گے




