چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کے عوام کے نام ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کشمیریوں کو وہی حقوق دلوانا چاہتے ہیں جو ہر پاکستانی کو حاصل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا سب سے بنیادی حق حقِ حاکمیت ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ عوام کا ووٹ ہی ان کا فیصلہ ہو، اور جس امیدوار کے حق میں ووٹ دیا جائے، نتیجہ بھی اسی کے حق میں آئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ کشمیر کی حکومت اور اس کے مستقبل کے فیصلے آزاد کشمیر کے عوام کو خود کرنے چاہییں۔