یاد رہے کہ راولاکوٹ میں گذشتہ رات مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں مظاہرین کی ہلاکت کے حوالے سے متضاد رپورٹس سامنے آ رہی ہیں۔

اس سے قبل کمشنر نے راولاکوٹ میں پانچ عام شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

دوسری جانب جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں کے خاتمے سے متعلق اپنے مطالبے کے حق میں 9 جون، منگل کے روز کشمیر بھر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔